چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں چار تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔۔
،بتایا جاتا ہے کہ ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے 4 تھانوں کے ایس ایچ او کو تبدیل کرتے ہوئے تقرر و تبادلے کے احکامات میں انسپکٹر عمر فاروق کو تھانہ بھیرہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ سرگودھا، سب انسپکٹر حافظ میثم رضا کو ایس ایچ او تھانہ بھلوال سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ، سب انسپکٹر محمد اقبال کو تھانہ جھال چکیاں سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ بھلوال اور انسپکٹر ظفر اقبال کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی سرگودھاتعینات کردیا ہے ۔