بجلی کی قیمتوں میں چپکے سے اضافے کی تیاریاں کرلی ہیں ،عبداﷲممتاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق ٹکٹ ہولڈر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر عبداﷲممتاز کاہلوں نے ۔۔۔
کہا کہ اب پھر بجلی کی قیمتوں میں چپکے سے اضافے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اسی خزانے کیساتھ لنگر خانے ’ پناہ گاہیں چلانے کیساتھ ساتھ غریبوں میں 12-12ہزار روپے تقسیم کررہے تھے ایک لمحے کیلئے بجلی نہیں جارہی تھی جب سے حکومت آئی ہے بجلی کا بحران آخری حدوں کو چھو رہا ہے مہنگائی عروج پر ہے ۔حکمران اپنی کرپشن بچانے کیلئے نیب کو ختم کرنے کے در پے ہیں مگر اب ا ن کا جانا یقینی ہوگیا ہے ۔