ہر قسم کے اسلحہ پر پابندی لگانے کیلئے مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا،متین قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت نے بڑھتی ہوئی جرائم اور دہشتگردی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ہر قسم کے ۔۔۔
اسلحہ پر پابندی لگانے کیلئے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے ان خیالات کا اظہار رہنما پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ اس وقت پاکستانی عوام کے پاس اداروں سے زیادہ اسلحہ ہے جس میں لائسنسی اور غیر لائسنسی اسلحہ شامل ہے بعض لوگوں کے پاس غیر قانونی طور پر ایسا جدید اسلحہ ہے جس کا استعمال انتہائی خطرناک ہے حکومت نے ملک بھر کو اسلحہ سے پاک کرنے کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ متین احمد قریشی نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ اسلحہ صرف اور صرف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے پاس ہو ۔ان کے علاوہ کسی بھی شخص کے پاس کسی قسم کا اسلحہ نہیں ہونا چاہیئے ۔