برف کے بلاک کی قیمت 2000روپے سے بڑھ گئی

 برف کے بلاک کی قیمت 2000روپے سے بڑھ گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور فو ڈ اتھارٹی کی کمزور گرفت کے باعث آئس فیکٹری مالکان کی ۔۔

من مانیاں جاری ،مصنوعی قلت پیدا کر کے برف کے بلاک کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2000روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مضر صحت پانی سے تیار شدہ برف کی فروخت کے حوالے سے موصول شکایات دبا دی گئیں، ذرائع کے مطابق حالیہ سیزن میں بھی آئس فیکٹری مالکان نے مناپلی کر کے نہ صرف برف کے ریٹ از خود مقرر کررکھے ہیں اور گزرتے دنوں کے ساتھ ان میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ انتظامیہ کی متعدد مرتبہ وارننگ کے باوجود قوائد و ضوابط پورے کرنے سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے ، یہی نہیں لگ بھگ تمام فیکٹریاں سولر سسٹم پر ہونے کے باوجود برف کی قیمتوں میں من مانا اضافہ باعث تشویش بن چکا ہے ، گزشتہ روز فیکٹری مالکان نے پول کے ذریعے مناپلی کر کے برف کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا جس سے بلاک کی قیمت 2100روپے ہو گئی، دوسری جانب بیشتر فیکٹریوں میں نہ تو ری سائیکل سسٹم کی تنصیب عمل میں آئی اور نہ دیگر حفاظتی تدابیر کے ساتھ ساتھ فوڈ ایکٹ کے تحت قوائد و ضوابط پورے کئے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں