موٹر وے لنک روڈ پر تیز رفتار کار الٹ گئی ، چار افراد شدید زخمی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کٹھہ ﷲ موٹر وے لنک روڈ پر تیز رفتار کار الٹ جانے چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔۔۔
،زخمیوں میں 22سالہ عثمان آصف ،20سالہ محمد عثمان ،18سالہ عبدالحنان اوراسامہ شامل ہیں ، ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔