گیس شکایت آفس نہ ہونے سے صارفین مشکلات کا شکار

گیس شکایت آفس نہ ہونے  سے صارفین مشکلات کا شکار

کندیاں(نمائندہ دنیا ) شہر میں سو ئی گیس کمپلینٹ آفس نہ ہونے کی وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں ۔۔

،تفصیلات کے مطابق کندیاں وگردونواح کے علاقوں میں تقریبا دس سے پندرہ ہزار گیس کے کنکشن لگ چکے ہیں لیکن کندیاں میں ابھی تک سوئی گیس کاکمپلینٹ آفس نہیں بنایا جا سکا جس کی وجہ سے شہریوں کوسوئی گیس کی چھوٹی چھوٹی کمپلینٹس گیس لیکیج،گیس بل کی وصول، درستگی بل،نیوکنکشن کی درخواست جمع کرانے ودیگر دفتری امور کیلئے میانوالی پچیس تیس کلومیٹردورجاناپڑتاہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کاسب آفس کندیاں بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں