قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح :ملک شہادت اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور۔۔
جمہوری اداروں کی مضبوطی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے ، اس لئے ہمیں سیاسی اکابرین کے مابین ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنے عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،اور اس ضمن میں ہماری جماعت ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے ، میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں جمہوریت کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان کی دفاعی اپنی دفاعی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اکابرین میں ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنا ضروری ہے ، ایک جانب تو مودی کا جارحانہ رویہ خطرے کی گھنٹیاں بجا رہا ہے اور دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے اختلافات جمہوریت کے سر پر تلوار بن کر لٹک رہے ہیں ۔