محکمہ ماحولیات کی عدم توجہ ،فضا ئی آلودگی میں اضافہ

محکمہ ماحولیات کی عدم توجہ ،فضا ئی آلودگی میں اضافہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )محکمہ ماحولیات کی عدم توجہ کے باعث فضا ئی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔۔

، تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث پورے شہر کی فضاء آلودہ ہوچکی ہے گندگی کے ڈھیروں کو جلانے اور درختوں کی بے دریغ کٹا ئی کی وجہ سے فضا ئی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے جس سے مقامی شہری آنکھوں کی سوزش، پھپھڑوں، سانس اور گلے کے مختلف امراض کا شکار ہو کر اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے کندیاں شہر میں فضاء آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت کاروا ئی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں