عید الاضحیٰ بڑا امتحان تھا ،کامیابی سے ہمکنارہوئے ،میاں عنصر بھٹہ ودیگر

شاہپور صدر (نامہ نگار )عید الاضحیٰ پنجاب ویسٹ مینجمنٹ اور ستھرا پنجاب پراجیکٹ کا ایک بڑا امتحان تھا ۔۔
جس میں وہ کامیابی سے ہمکنارہوئے ، یہ بات جنرل منیجر آپریشن ستھرا پنجاب میاں عنصر بھٹہ ، پروجیکٹ منیجر رانا مرتضیٰ مقبول ، مانیٹرنگ آفیسر رانا تیمور نے ایک خصوصی ملاقات میں بتائی ، انہوں نے کہا کہ صوبے میں صفائی کا نیا معیار قائم کیا گیا ہے .تحصیل شاہ پور میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کیلئے ستھرا پنجاب کا عملہ تین دن چوبیس گھنٹے فیلڈ میں رہا جن کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ۔