بونگہ جھمٹ کی سادات برادری ن لیگ میں شامل،سیاست میں آنے کا مقصد خدمت ہے ،عاصم شیر میکن

شاہپور صدر (نامہ نگار )نواحی گاؤں بونگہ جھمٹ میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سید علی نقی شیرازی نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے۔۔
کہا کہ سردار محمد عاصم شیر میکن کی انتھک محنت دیکھ کر بونگہ جھمٹ کے سادات خاندان نے ن لیگ میں شامل ہونے اور عاصم شیر میکن کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، سردار عاصم شیر میکن نے کہا کہ ان کے سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے ، وہ عرصہ دراز سے حلقہ میں عوام کی محرومیاں دیکھے رہے ہیں ، حلقہ کے ہر گاؤں میں ترقیاتی کام شروع کرائے ہیں ۔ انہوں نے ن لیگ میں شامل ہونے پر بونگہ جھمٹ کی سادات برادری کا شکریہ ادا کیا ۔