سانحہ لنگر والا پتن میں ریسکیوآ پریشن مکمل ،تینوں لاشیں برآمد

سانحہ لنگر والا پتن میں ریسکیوآ پریشن مکمل ،تینوں لاشیں برآمد

ساہیوال،سرگودھا(نمائندہ دنیا،سٹاف رپورٹر) سانحہ لنگر والا پتن میں ریسکیوآ پریشن مکمل کر لیا گیا ،تینوں نعشیں تلا ش کر لی گئیں۔۔۔

، واقعات کے مطابق گزشتہ رات ملتوی کیے جانے والے ریسکیو آپریشن گزشتہ روز پانچ بجے شروع کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے حصہ لیا، امدادی ٹیموں کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب لنگر والا پتن پل سے سات کلو میٹر دوو دوأہنہ بلوچاں سے اطلاع ملی کہ دو نعشوں کو دیکھا گیا ہے ، ریسکیو اہل کاروں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سرفراز اور اس کی شریک حیات کی نعشوں کو نکال لیا، تیسری نعش کیلیے آپریشن جاری رکھا گیا، پانچ بجے شام تیسری نعش نازیہ زوجہ سجاد بھی جوڑا کلاں کے قریب سے مل گئی، تینوں نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہی وال پہنچا دیا گیا، نعشیں جب ہسپتال پہنچیں تو شہر بھر میں سوگ کا ساماں دیکھنے کو ملا، نماز جنازہ گورنمنٹ ہا ئی سکول ساہی وال میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، ایک ہی گھر کے تین جنازے اٹھنے پر ہر أنکھ اشکبار تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں