چاروں اضلاع میں صفائی آپریشن لگاتار 72 گھنٹے جاری رہا سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران نے کہا ہے کہ اس سال عید قربان پر۔۔۔
سرگودہا ڈویژن میں صفائی کے مثالی انتظامات کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں صفائی آپریشن لگاتار 72 گھنٹے جاری رہا جس دوران ڈویژن بھر سے 30 ہزار 270میٹرک ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سرگودہا سے 12 ہزار 269 خوشاب سے 3 ہزار 140 میانوالی سے 2 ہزار 598 اور ضلع بھکر سے ایک ہزار 887ٹن آلائشیں اور جانوروں کی باقیات ٹھکانے لگائی گئیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عید قربان کے تینوں روز ڈویژن بھر سے موصولہ 16 سو سے زائد شکایات کا فوری طور پر ازالہ بھی یقینی بنایا گیا۔