عید کے بعد بھی صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے ،کمشنر

عید کے بعد بھی صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے ،کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے موثر اقدامات پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ڈبلیو ایم سی، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔۔۔

 اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر نے کہا کہ اگر مانیٹرنگ سسٹم فعال ہو تو موجودہ نظام میں موجود مسائل کو موثر اندا ز میں حل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ شکایات کے ازالے کا نظام موجود تھا، جو کہ ایک مثبت انتظامی سبق ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جن کاموں کے لیے وسائل دستیاب ہوں ان کی مانیٹرنگ کی جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ یہ حکمت عملی دیگر شعبوں میں بھی اپنائی جائے تو کارکردگی میں بہتری آ سکتی ہے ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ عید کے بعد بھی صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور ڈپٹی کمشنرز کارکردگی کے اشاریوں (KPIs) پر توجہ بھی مرکوز رکھیں۔ انہوں نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر اداروں کے مابین پیشگی کوآرڈینیشن کی ہدایت دی اور روٹس کے سروے ، پیچ ورک اور صفائی کے خصوصی انتظامات کرنے پر زور دیا۔ اجلاس میں عید صفائی آپریشن کی خامیوں پر بھی بات چیت کی گئی، جن کے ازالے کے لیے بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں