بے جا ٹیکسوں سے عوام پریشانی سے دو چار ہوگئے ہیں ،راؤ طاہر مشرف

بے جا ٹیکسوں سے عوام پریشانی سے  دو چار ہوگئے ہیں ،راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا )سابق امیدوار حلقہ این اے 82 راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسوں سے عوام پریشانی سے دو چار ہوگئے ہیں۔۔۔

 لوگوں کا دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا حکومت ٹیکسوں کی شرح کو کم کرے ،انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ اپنے وعدوں اور دعوؤں کی بناء پر عوام کو ریلیف فراہم کرتی لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا مزید عوام پر ٹیکس لگائے ہیں جس سے غریبوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں