پیر سید صفدر حسین شاہ بخاری کی زیر صدارت تحریک لبیک پاکستان کا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کا ضلعی امیر پیر سید صفدر حسین شاہ بخاری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں نائب امیر ضلع ملک اختر کھوکھر، ضلع نائب ناظم سیف الرحمان، چوہدری منیر گجر، مفتی داؤد رضوی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں مرزائیوں کی طرف سے شعائر اسلام کے استعمال سے روکنے کے معاملات زیر بحث لائے گئے ، اس موقع پر پیر سید صفدر شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ حضور کی ختم نبوت پر پہرہ دیا جائے گا اور ڈٹ کر گستاخوں کا مقابلہ کریں گے ۔