محکمہ ہائی وے اور بلڈنگز کی کالونیوں پر قبضے ،اہم انکشافات

محکمہ ہائی وے اور بلڈنگز کی کالونیوں پر قبضے ،اہم انکشافات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)محکمہ ہائی وے اور بلڈنگز کی رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی قبضوں اور دیگر قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی چھان بین میں اہم انکشافات کے بعد یہ امر ٹھپ کر دیا گیا۔۔۔

 ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چھان بین کا ٹاسک محکمہ بلڈنگز ایم اینڈ آر راولپنڈی کو ملاتھا، جس نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ دونوں محکموں کی سرکاری کالونیوں میں درجنوں رہائش گاہوں پر غیر قانونی قبضے ہیں، بعض افسران و ملازمین نے آگے کرایہ پر بلڈنگز دے رکھی ہیں اور بیشتر نے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لئے بغیر غیر قانونی کمرے وغیرہ تعمیر کر رکھے ہیں،اس حوالے سے سابقہ ادوار میں متعدد رخواستیں دی جا چکی ہیں مگر کسی ایک پر بھی عملدرآمدنہیں ہو سکا اور نہ ہی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کی مختلف اوقات میں جاری کردہ ڈائریکشنز کو عملی جامہ پہنایا گیا، رپورٹ میں متعلقہ ضلعی سربراہان کو فوری طور پر قوائد و ضوابط کی پامالی کے مرتکب افسران و ملازمین اور غیر قانونی قبضے جمانے والوں کے کوائف اینٹی کرپشن کو ارسال کر کے ان کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی گئی مگربات اس سے آگے نہیں بڑھ سکی اور معاملات ٹھپ کر دیئے گئے جبکہ صورتحال جوں کی توں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں