ڈی پی او میانوالی کا ایس پی انوسٹی گیشن کے ہمراہ پولیس لائنز کا دورہ، اور سٹور کا معائنہ

ڈی پی او میانوالی کا ایس پی  انوسٹی گیشن کے ہمراہ پولیس  لائنز کا دورہ، اور سٹور کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کا ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی کے ہمراہ پولیس لائنز کا وزٹ.پولیس جم اور رجمنٹل سٹور کا معائنہ کیا۔۔۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی بدر منیر کے ہمراہ پولیس لائنز میانوالی کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ پولیس لائنز میں موجود پولیس جم اور رجمنٹل سٹور کا وزٹ اور معائنہ کیا، جم میں موجود مشینری اور رجمنٹل سٹور میں ضروریات زندگی کی اشیاء کے متعلق دریافت کیا اور ان کو مزید فعال کرنے کیلئے مناسب ہدایات دیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افضل خان، ایس ڈی پی او موسیٰ خیل سعید اظہر، ایس ڈی پی او عیسیٰ خیل اشرف علی، لائن آفیسر نور خان و دیگر سٹاف بھی ہمراہ موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں