100فیصد ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے ،اسسٹنٹ کمشنر پپلاں

میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم نے تحصیلدار پپلاں ریونیو آفیسرز تحصیل پپلاں اور فیلڈ سٹاف کے ساتھ پلس پروجیکٹ اور ریونیو ریکوری،انکم ٹیکس،زرعی ٹیکس کے حوالے سے میٹنگ کی۔
اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے ریونیو افسران و عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو ریکوری زرعی ٹیکس اور انکم بیس وصولیوں کوجلد از جلد 100فیصدیقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ سستی کا مظاہرہ کرنے والے عملہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی