کینو کے باغ میں آگ ،لاکھوں روپے کے درخت راکھ ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علایق کوٹ راجہ میں مظہر علی نامی کاشتکار کے کینو کے باغ کو آگ لگ گئی۔۔۔
اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت راکھ ہو گئے ، متاثرہ کاشتکار نے دیہہ کے محمد انور وغیرہ تین افراد پر آگ لگانے کا الزام عائدکیاہے جس پر پولیس نے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔