7جواری گرفتار ‘نقدی‘8موبائل فونز‘3موٹر سائیکل برآمد
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ پپلاں پولیس نے 7 جواری گرفتار کر کے 24ہزار روپے سے زائد رقم ، 8 موبائل فون ، 3موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پپلاں نے مخبر کی اطلاع پر ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 7جواری غلام شبیر، امان اللہ، مظہر عباس، امجد حسین، محمد رفیق، محمد سعید، سجاول عباس کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی رقم 24ہزار 260روپے ، 8 موبائل فون مالیتی 75ہزار روپے ، 03 موٹر سائیکل مالیتی 1 لاکھ 70ہزار روپے برآمد کیا۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ پپلاں میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔