قتل کیس میں گرفتار 2ملزموں نے ناجائز اسلحہ برآمد کروا دیا

قتل کیس میں گرفتار 2ملزموں نے ناجائز اسلحہ برآمد کروا دیا

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ چکڑالہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2ملز موں سے 2پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔۔۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ چکڑالہ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں گرفتار 2محمد بلال سہیل اور ریشم جان سے دوران تفتیش 2عدد پسٹل برآمد کر لئے ،جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ،دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ چکڑالہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں