مویشی چور گرفتار ‘3بکریاں اسلحہ برآمد،مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار )مویشی چور کوگرفتار کر کے 3 بکریاں مالیتی 1لاکھ 60ہزار روپے ،اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔۔۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر مویشی چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ موسیٰ خیل نے بکری چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد الیاس سے 3عدد بکریاں مالیتی 1 لاکھ 60 ہزار روپے اور مستعملہ اسلحہ پسٹل 30 برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔