بس کا ایکسیلیٹر خراب‘مسافر حادثے سے بال بال بچ گئے

 بس کا ایکسیلیٹر خراب‘مسافر حادثے سے بال بال بچ گئے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وادی سون کے مقام دادا گولڑہ کے قریب اوچھالی سے سرگودھا کی طرف جانیوالی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

 حادثہ مسافر بس کی ریس پھنس جانے کے سبب ہوا۔ بس کے ڈرائیور نے ریس پھنس جانے سے بس پہاڑی کی چٹان میں دے ماری،ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں،تاہم ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں