تیزرفتار کا ر کی دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر،میاں بیوی سمیت 4افراد زخمی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) کھوکھرپٹرولیم جوہر آباد کے نزدیک غلط سائیڈ سے آنیوالی تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔۔۔
حادثہ میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ، زخمی ہونیوالوں میں لیاقت حیات ، محمد شیر ، دلدار حسین اور اس کی اہلیہ شامل ہیں،ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے ۔