کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار ،مقدمہ درج
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر عارضی رہائش گاہوں اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ موسیٰ خیل نے لودھراں کے رہائشی عمران خان ولد احمد شیر کو عارضی رہائش پذیر ہونے پر تھانہ یا پولیس خدمت مرکز میں اندراج نہ کرانے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرکے مالک مکان محمد ممتاز سمیت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔