پوری پاکستانی قوم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ،شجاع الرحمن ٹیپو

پوری پاکستانی قوم ایرانی عوام کے  ساتھ کھڑی ہے ،شجاع الرحمن ٹیپو

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چو دھری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ۔۔۔

 اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم بچوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا ۔ ہم معصوم جانوں کے المناک نقصان پر انتہائی غم زدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کیساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔وہ جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم مشکل وقت میں ایرانی عوام کیساتھ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں