صیہونی طاقتیں مسلم ممالک کو غیر مسلح کرکے اپنے تابع کرنا چاہتی ہیں،رضوان مختار رندھاوا
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر چو دھری رضوان مختار رندھاوا نے کہا ہے کہ صیہونی طاقتیں مسلم ممالک کو غیر مسلح کر کے انکی خود مختاری کو ختم کر کے اپنے تابع کرنا چاہتی ہیں۔
پاکستانی عوام کا دل ایران کیساتھ دھڑکتا ہے پاکستان ایران کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے ۔ وہ چک 47ایم بی میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کیساتھ کھڑی ہے ، عالم کفر کا یہ خیال تھا کہ وہ مسلم امہ کو تقسیم کر دیگا، عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد کھڑا ہے اور اس کی مذمت کر رہا ہے ۔ آج ہمارا دشمن سمجھتا تھا کہ ایران پر حملہ کر کے شیعہ سنی کو تقسیم کر دیا جائیگا، مگر پوری دنیا میں شیعہ سنی متحد ہیں ۔