کمرمشانی جانیوالا مسافر دوران سفر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

کمرمشانی جانیوالا مسافر دوران سفر ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

شاہپور صدر (نامہ نگار ) لاہور سے کمر مشانی جانیوالا مسافر شاہپور میں دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔

 60 سالہ محنت کش محمد سلیم کمر مشانی کا رہائشی کوچ کے ذریعے لاہور سے کمر مشانی جارہا تھا کہ دوران سفر شاہپور صدر کے قریب اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔مسافر کی طبیعت بگڑنے پر ساتھ بیٹھے مسافروں نے گاڑی رکوائی اور ریسکیو 1122 کو کال کی ، ریسکیو عملہ فوری پہنچ گیا ڈاکٹر نے چیک کیا تو وہ انتقال کر چکا تھا۔ میت تحصیل ہیڈ کوارٹر شاہپور صدر پہنچائی گئی ضروری کاروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے ، مرحوم فروٹ کا کاروبار کرتا تھا لاہور فروٹ خریدنے کی غرض سے گیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں