جوہرآباد میں اتوار کی عبادات کیلئے گرجا گھروں کے سخت سکیورٹی انتظامات

 جوہرآباد میں اتوار کی عبادات کیلئے  گرجا گھروں کے سخت سکیورٹی انتظامات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے سنڈے سروسز کے موقع پر ضلع بھر کے مسیحی عبادت گاہوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے۔

اس موقع پر سکیورٹی پر مامور پولیس افسران و ملازمین نے مسیحی برادری کو مکمل فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔ پولیس افسران نے گاہے بگاہے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا ۔ اس موقع پر مسیحی برادری نے اپنے مذہبی تہوار کے موقع پر سیکورٹی فراہم کرنے پر ڈی پی او خوشاب کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں