محرم الحرام کے کانٹی جنسی پلان پر کام شروع کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور قانون نا فذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے کانٹی جنسی پلان پر کام شروع کر دیا گیا۔۔۔
اس ضمن میں دستیاب وسائل اور اہم امور کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، جس کے بعد سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی جائے گی ،مجوزہ پلان کے مطابق حساسیت اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر جلوسوں اور مجالس کو مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے حساس ماتمی جلوسوں اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کیلئے دیگر مقامات کی نسبت اضافی سکیورٹی تعینات کی جائے گی۔