عیدالاضحی پر مثالی صفائی ،صدر سمال چیمبر کا کمشنر کو تعریقی خط
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں مثالی صفائی کے انتظامات پر کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اس سلسلے میں چیمبر کے صدر محمد حسن یوسف کی جانب سے باقاعدہ تعریفی خط ارسال کیا گیا۔خط میں کہا گیا کہ قربانی کے ایام میں جانوروں کی آلائشوں کی بروقت صفائی، سڑکوں کی صفائی ستھرائی اور باقیات کی فوری تلفی کے باعث شہریوں کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آیا، جو کمشنر سرگودھا کی مؤثر قیادت اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔