ریونیو وصولی مہم آج ،عدم ادائیگی پر دکانیں سیل،معاہدے منسوخ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی ہدایت پر ریونیو اہداف کی تکمیل ہر ممکن یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم آج سوموار سے شرو ع ہو رہی ہے۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر نے رواں سال آخری سہ ماہی کے دوران کرایہ جات کی وصولی کا جائزہ لینے کے بعد رینٹ برانچ کی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ ادائیگی نہ کرنے والوں کی دکانیں سیل کر کے دکانداروں کے ساتھ ہونے والے معاہدے منسوخ کر دیئے جائیں تاکہ یہ دکانیں نئے سرے سے نیلام کی جاسکیں ۔