مسلم ممالک متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آئیگی ،اتحاد علماء سرگودھا

 مسلم ممالک متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آئیگی ،اتحاد علماء سرگودھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اتحاد علماء ضلع سرگودھا نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آئے گی اس لئے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔

اس وطن دفاع پاکستان میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔زرائع کے مطابق اتحاد علماء ضلع سرگودھا کے صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفے ،کنونیئر قاری عبد الوحید،نائب صدور شیخ سعید اختر کوہلی،میاں طاہرمحمود، جنرل سیکرٹری ملک ضیاء الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امتیاز،مولانا انعام اﷲ جلالی،میاں رضا اور دیگر نے ایران پر اسرائیلی حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے لئے فکریہ قرار دیا اور کہا کہ اگر مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف متحد نہ ہوئے تو سب کی باری آئے گی انہوں نے مزیدکہا کہ محرم الحرام میں مثالی امن کے لئے مکمل مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا مظاہرہ کیا آئے گا اور علماء اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے قیام امن کے لئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے ۔آخر میں ملک کی سالمیت استحکام اور امت مسلمہ کے لئے دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں