محرم میں امن کی فضا قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،قاری عبدالوحید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تحفظ ختم نبوت رہنماء قاری عبدالوحید نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں برداشت ، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
اس مقدس مہینہ میں بھی امن کی فضا قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے انتشار پھیلانے والوں کو نکالنا ہوگا۔ سوشل میڈیا انتشار کی بڑی وجہ بن سکتا ہے جس کو کاؤنٹر کرنے کے لیے امن کمیٹی کے ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے ۔