کیمیکل سے تیار مضر صحت دودھ کی کھلے عام فروخت جاری

بھیرہ(نامہ نگار )شہر بھر میں کیمیکل سے تیار کردہ مضر صحت دودھ کی کھلے عام فروخت جاری ہے جس سے معصوم بچوں سمیت شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ۔۔۔
ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی نے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف تاحال کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی اور حکام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے شہری محمد الطاف، اختر علی، محمد شفیق،احمد خان، محمد عمران اور مختار احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ اس دھندے میں فوڈ اتھارٹی کے بعض اہلکار بھی مبینہ طور پر ملوث ہیں جن کی ملی بھگت سے کیمیکل سے تیار شدہ دودھ پورے شہر میں سپلائی کیا جا رہا ہے اور ملوث افراد راتوں رات کروڑ پتی بن رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معصوم بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔