شیخ خالد محمود زرگر فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بھیرہ واپس پہنچ گئے

بھیرہ(نامہ نگار )انجمن عاشقانِ رسول ؐ کے صدر شیخ خالد محمود زرگر فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بھیرہ واپس پہنچ گئے۔۔۔
مذہبی، سماجی اور تجارتی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے مفتیِ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی، حسن انعام پراچہ ، حاجی سیٹھ محمد اصغر،حاجی محمد انور سمیت دیگر معزز شخصیات نے شیخ خالد محمود زرگر کو بیت اللہ شریف اور روضئہ رسول ؐ پر حاضری کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔