بازاروں میں ہیوی مشینری کیساتھ تجاوزات کیخلاف آپریشن

 بازاروں میں ہیوی مشینری کیساتھ تجاوزات کیخلاف آپریشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شعبہ انکروچمنٹ کا رات گئے مختلف بازاروں میں ہیوی مشینری کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپریشن، پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔۔۔

 بتایا جاتا ہے کہ انکروچمنٹ شعبہ کے افسران علی عمران، ملک شاہد محمود،محمد تہذیب نے دیگر عملے اور بھاری مشینری کے ہمراہ اندرون مچھلی والی گلی، محمدی بازار اور ملحقہ مارکیٹوں میں دوکانوں کے باہر بنائے گئے غیر قانونی تمام تھڑے مسمار کر دیئے اس دوران متعلقہ دوکانداروں کو حتمی وارننگ بھی جاری کی گئی کہ آئندہ اگر کسی نے تجاوز کیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں