بھیرہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر مالی سال 2025.26 میں شروع ہو جائے گی ،رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ

بھیرہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر  مالی سال 2025.26 میں شروع ہو  جائے گی ،رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ

بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل بار بھیرہ کے صدر رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھیرہ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر مالی سال 2025.26 میں شروع ہو جائے گی۔۔۔

 اس سلسلے میں نئے مالی سال کے بجٹ میں 750.55 ملین روپیہ کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں وہ بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ان کے ہمراہ سید حسن رضا نقوی ایڈووکیٹ محمد علی حسنین ایڈووکیٹ محمد اقبال گوندل ایڈووکیٹ بھی تھے صدر بار نے جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر جسٹس عالیہ نیلم اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ قمر سلطان وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا شکریہ ادا کیا ہے جوڈیشل کمپلیکس بھیرہ کی تعمیر گرڈ اسٹیشن اور سپورٹس کمپلیکس بھیرہ سے ملحقہ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں