حفاظتی انجکشن سے رہ جانے والوں کے لئے خصوصی مہم شروع

 حفاظتی انجکشن سے رہ جانے والوں کے لئے خصوصی مہم شروع

میانوالی (نامہ نگار )سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب لاہور کی ہدایات پر ضلع میانوالی میں بھی آج سے پانچ سال سے چھوٹی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی بگ کیچ اپ مہم شروع کر دی گئی ہے۔

 چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر محمد رفیق خان نے آج صبح مریم نواز کلینک گلمیری پر اس کمپین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 16 جون سے لیکر 15 جولائی تک ضلع میانوالی میں روٹین کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے علاوہ پانچ سال تک کی عمر کے ایسے بچے کو جس کو کوئی حفاظتی انجکشن لگنے سے رہ گیا ہو اس کو حفاظتی انجیکشن لگائے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس ایک ماہ کے دوران ہمارا ویکسینیٹر پانچ سال تک کی عمر کے ہر اس بچے تک جائے گا جس کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا کوئی انجیکشن کسی بھی وجہ سے لگنے سے رہ گیا ہو تاکہ اس کا حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کا کورس مکمل ہو جائے اس سلسلے میں ڈیو ڈیفالٹر لسٹس تیار کر لی گئی ہیں اس پروگرام میں حصہ لینے والے تمام سکل پرسنز کی ایک ریفریشر ٹریننگ بھی کروا دی گئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ حفاظتی ٹیکوں کے اس پروگرام میں اپ لوگ بھی محکمہ صحت کے عملے سے مکمل تعاون کریں تاکہ اپ کا بچہ ان 12 جان لیوا بیماریوں سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رہ سکے ۔ جب ہماری ٹیمیں اپ کے علاقہ میں جائیں تو اس دن اپ کابچہ گھر پہ ہونا چاہیے اور اپ کا اولین مقصد یہی ہونا چاہیے کہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروا لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں