یونیورسٹی آف سرگودھا میں فال 2025 سیشن کے لیے داخلوں کا آغاز
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا نے فال 2025 سیشن کے لیے انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے ۔
داخلے سات مختلف فیکلٹیز کی 41 شعبہ جات میں دیے جا رہے ہیں، جن میں فیکلٹی آف سائنسز، سوشل سائنسز، آرٹس اینڈ ہیومینٹیز، ایگریکلچر، کمپیوٹنگ اینڈ آئی ٹی، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔تمام امیدواریونیورسٹی کے آن لائن داخلہ پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 جولائی 2025 مقرر کی گئی ہے ۔