زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا

میانوالی (نامہ نگار )2نامعلوم افر اد نے زیر حراست ساتھی چھڑانے کے لئے پولیس پر فائرنگ کر دی ،بتایا گیا ہے کہ میانوالی پولیس کا تھانہ صدر کے علاقہ پل ڈھیر یارو والہ کے قریب نامعلوم ملزموں سے مقابلہ ہو گیا۔۔۔
تھانہ صدر پولیس راہزنی کے مقدمہ میں گرفتار ریمانڈ جسمانی ملزم محمد جبار عرف جباری کو اسلحہ برآمدگی کیلئے پل ڈھیر یارو والہ نہر کی پٹری پر لیکر گئے ، بعد از برآمدگی پسٹل 30 بور واپس آتے ہوئے ملزم کے 2 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی سے ملزم محمد جبار عرف جباری کو چھڑانے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل صدر شیخ کامران ظہور کی سربراہی میں پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ،