محرم کے ایام کی حرمت کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

 محرم کے ایام کی حرمت کا  احترام ہر مسلمان پر فرض ہے  صاحبزادہ ابرار احمد بگوی

بھیرہ(نامہ نگار ) مفتی شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی نے کہا ہے کہ میدانِ کربلا میں آلِ رسول ﷺ نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر دینِ اسلام کو ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید کر دیا۔

وہ مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ان مقدس ایام کی حرمت کا احترام ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ دشمن قوتیں ہمارے درمیان اختلافات پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور ذاکرین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی سازش کا شکار نہ ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں