ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی شہریوں کیلئے آگاہی مہم،پمفلٹ تقسیم

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک ایجوکیشن ونگ کی جانب سے شہریوں میں ٹریفک قوانین و حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے ۔۔۔
متعلق آگاہی مہم جاری، پمفلٹ تقسیم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے ڈی ٹی او میانوالی طیب علی شاہ کو اگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ ظہیر اللہ خان ٹریفک وارڈن نے ٹیم و ٹریفک سارجنٹس کے ہمراہ موٹر سائیکل سواروں کو غیر نمونہ و فینسی نمبر پلیٹ ہٹانے اور محکمہ ایکسائز کی رجسٹرڈ نمبر پلیٹ لگانے کی تاکید کی،انہوں نے شہریوں کو 26 جون تک کی معیاد کے متعلق آگاہ کیا اور معیاد کے اختتام پر سیف سٹی کیمروں میں خود کار نظام ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا جس کے تحت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار، گاڑیوں میں بغیر سیٹ بیلٹ باندھے ڈرائیونگ اور اوور سپیڈنگ پر خود کار نظام کے ذریعے ای چالان ہوں گے ۔