مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے شہری کی ہلاکت ، ملزم گرفتار کر لئے گئے

مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے  شہری کی ہلاکت ، ملزم گرفتار کر لئے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مہندی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ میں ملوث دو مبینہ ملز موں کو 12 گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیاگیا۔

 تھانہ جھمرہ کے علاقے چک نمبر 186رب میں منعقدہ مہندی کی تقریب میں دولہے کے بھائی ثاقب اور دیگر افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی کہ اس دوران فائرنگ کا نشانہ بن کر انکا بہنوئی 25 سالہ وسیم شدید زخمی ہوگیا۔ جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے ملزم ثاقب اور آصف کو حراست میں لیکر قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں