بینظیر انکم سپورٹ پپلاں سینٹر پر سائے دار جگہ نہ ٹھنڈا پانی

بینظیر انکم سپورٹ پپلاں سینٹر پر سائے دار جگہ نہ ٹھنڈا پانی

کندیاں(نمائندہ دنیا )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پپلاں سینٹر پر سائے دار جگہ اور۔۔۔

 ٹھنڈے پانی کا فقدان ،وزیراعلیٰ پنجاب ، خالد جاوہد گورائیہ ڈپٹی کمشنرمیانوالی، اعجاز عبدالکریم اسسٹنٹ کمشنرپپلاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل پپلاں گول چوک لیاقت آباد میں تپتی دھوپ اورشدید ترین گرمی میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم حاصل کرنے کے لیے آنے والی خواتین کے بیٹھنے کے لئے ایک چھوٹا ساٹینٹ لگایا گیا جو کہ نہ ہونے کے برابر ہے سینٹر پر نہ چھاوں کاانتظام ہے نہ پینے کا ٹھنڈا پانی دستیاب ہے ناہی بیٹھنے کے لئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے بزرگ مجبور لاچار خواتین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جو انسانیت کی سراسر تزلیل ہے انکم سپورٹ پروگرام کے لئے آنے والی خواتین کو سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کے فرائض میں شامل ہے سائیلین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹیلر حضرات کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اورانکو اس بات کاپابند بنایا جائے کہ بزرگ اورضعیف خواتین کے لیئے سایہ دار جگہ ، پینے کے ٹھنڈے پانی اور بیٹھنے کے لئے کرسیوں کا بندوبست کیا جائے اورشفاف طریقے سے امدادی رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں