ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 5ملزم گرفتار،مقدمات درج

ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 5ملزم  گرفتار،مقدمات درج

میانوالی (نامہ نگار )تھانہ صدر پولیس نے 5 ملزمان گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا اور مقدمات درج کر لئے۔۔۔

 ،ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کی ہدایات پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس 5 ملزمان امیر نواز، حمزہ، نجیب اللہ، اصغر، ناصر خان سے رائفل 44 بور، رپیٹر 12 بور اور 2 پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔ جن کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں