یکم جولائی سے کارپوریشن ٹیکسیشن پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)شہریوں اور تاجروں کی عدم دلچسپی کے باعث حکام نے یکم جولائی سے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نئے ٹیکسیشن پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹیکسوں کی شرح میں ردوبدل اور جمعہ بازارز میں فیس عائد کرنے اور نیلام کرنے کے بارے شہریوں اور تاجروں سے تجاویز اور اعتراضات مانگے گئے تھے لیکن مقررہ وقت تک اعتراض اور تجویز موصول نہ ہونے پر ٹیکسیشن پروگرام حتمی منظوری کے لئے اعلی حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے جس کی منظوری ملتے ہی لیاقت مارکیٹ استقلال آباد اور علی پارک میں لگنے والے عارضی بازاروں کونیلام کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی جائے گی۔