سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میانوالی کے عملے میں انعامی رقم تقسیم

میانوالی (نامہ نگار )عیدالاضحی کے موقع پر ضلع میانوالی میں محنت اور جانفشانی سے کام کرنے والے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ صفائی میں انعامی رقوم کی تقسیم کے سلسلہ میں آفیسر کلب میانوالی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانان خصوصی سابق ایم این اے انعام اللہ خان نیازی اور سابق ایم پی اے عادل عبداللہ خان روکھڑی تھے جبکہ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ اور ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این حکیم ایوب قریشی بھی موجود تھے ۔