تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون عطیہ،گفٹ تقسیم

 تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون عطیہ،گفٹ تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ہلال احمر تھیلسیمیا اینڈہیمو فیلیا بلڈ سنٹر سلانوالی روڈ سرگودھا میں فلاحی تنظیم کی جانب سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون عطیہ کیا گیا۔۔۔

 اور بچوں میں گفٹ تقسیم کیئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی انچارج پولیس تحفظ سنٹر محمد دانش اور ڈاکٹر تحسین خالد تھے ،ایک نجی بلڈ ڈونر سوسائٹی کی جانب سے ہلال احمر تھیلسیما سنٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں انچارج پولیس تخفظ سنٹر محمد دانش اور ڈاکٹر تحسین خالد نے خصوصی شرکت کی ،تقریب میں شرکت کرنے والے مختلف این جی اوز کے ذمہ داران کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں