ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون، چینی، گھی برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھاسمیت ڈویژن بھر میں چینی اور گھی کے سٹہ بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کا آغاز، ذخیرہ اندوز اور منافع خور بھی متحرک ہو گئے۔۔۔
ذرائع کے مطابق کمشنر کی جانب سے خفیہ گوداموں اور ملوث عناصر /سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کرنے پر ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ٹیم نے 23جنوبی کے علاقے میں کاروائی کر کے ایک گودام سے 535گٹو چینی، اور 14ہزار400کلو گھی اسی طرح دوسرے گودام سے 41ہزار600کلو گھی اور 530سے زائد چینی کے گٹو برآمد کر کے گودام سیل کر دیئے ، اور گوداموں کے مالکان جن کے نام وقار اور حمزہ بتائے جاتے ہیں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ،جن میں واضح الزام ہے کہ اشیائے خورونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کیلئے یہ بڑی ذخیرہ اندوزی کی گئی ہے ، مزیدمزید ذخیر ہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کیلئے ٹیم متحرک ہے ، مافیا میں شامل عناصر نے وسیع پیمانے پر سٹہ بازی کے ذریعے چینی خرید کر ذخیرہ کر رکھی ہے ، جن سٹہ بازوں کی فہرستیں مرتب کی گئی ہیں انہوں نے ریل بازار،لیاقت مارکیٹ،فروکہ، شاہ نکڈر،دودہ، بھلوال،جھاوریاں،بھاگٹانوالہ،سیال موڑ،اسی طرح خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے مختلف علاقوں سے اسٹاک خفیہ گوداموں میں منتقل کرنا شروع کر دیئے ہیں ،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تاہم کمشنر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر زکو سختی سے ہدایت کی گئی ہے فوری طور پر کریک ڈاؤن کر کے ذخیرہ شدہ چینی ضبط کر کے صورتحال کا تدارک یقینی بنایا جائے ۔